Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران جنگ پر اختلافات و وسط مدتی انتخابات میں شکست، جے ڈی وینس نے ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کر لیا

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران جنگ پر اختلافات و وسط مدتی انتخابات میں شکست، جے ڈی وینس نے ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کر لیا
ایران جنگ پر اختلافات و وسط مدتی انتخابات میں شکست، جے ڈی وینس نے ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کر لیا — November 05, 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بڑی شکست کے بعد ایران جنگ کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے خود کو صدر کے فیصلے سے الگ کر لیا ہے۔

دی نیوز اٹرنیشنل نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جے ڈی وینس نے ایران کی غیر مقبول جنگ، مہنگائی اور امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی خدشات کو پارٹی کی شکست کی وجوہات قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ پارٹی کی شکست کی اصل وجہ تقریباً سب کے لیے واضح ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایران جنگ کی وجہ سے اگلے 6 سال کے لیے سینیٹ کا کنٹرول کھونا درست فیصلہ تھا؟

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا دفاع جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی ضروری تھی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے جے ڈی وینس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر پہلے ایران جنگ کے فیصلوں کی حمایت کرتے رہے ہیں اور اب شکست کے بعد خود کو ان فیصلوں سے الگ کر رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ترجمان روزمیری بوگلین نے سوال اٹھایا کہ وینس نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا اور امریکی عوام کے حق میں آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

واضح رہے کہ جے ڈی وینس نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا تھا اور ایسے کاروباروں کی سخت نگرانی کی تجویز دی تھی جو غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملازمت دیتے ہیں۔

یہ اختلافات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب جے ڈی وینس 2028ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں جبکہ وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھال چکی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بڑی شکست کے بعد ایران جنگ کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے خود کو صدر کے فیصلے سے الگ کر...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn