پاکستان نے سری لنکا کے ٹیسٹ سیریز کے لیے مزید چار کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کو شامل کر لیا ہے یہ سیریز پیر سے راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے۔
فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عامر جمال، فاسٹ باؤلرز علی شبیر اور ثاقب خان، اور بلے باز محمد طیب عارف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ فضل اور علی عثمان کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فضل اور عثمان کو گزشتہ ماہ اعلان کردہ پاکستان کے 14 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
کرکٹ بورڈ نے اس وقت بتایا تھا کہ پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کے بعد اسکواڈ میں دو مزید فاسٹ باؤلرز کو شامل کر کے اسے مضبوط بنایا جائے گا۔
تاہم میزبان ٹیم نے ابتدائی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے یہ چاروں کھلاڑی حال ہی میں کھیلے گئے ٹور میچ میں پی سی بی پیٹرنز الیون کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
چاروں کرکٹرز میں سے شبیر، ثاقب اور طیب نے ابھی تک اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز نہیں کیا ہے جبکہ عامر جمال قومی ٹیم کی جانب سے نو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
اگرچہ پی سی بی نے فضل اور عثمان کو اسکواڈ سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن جمال، شبیر، ثاقب اور طیب کو شامل کرنے کی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کو قرار دیا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کے ٹیسٹ سیریز کے لیے مزید چار کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔...
Source: Admin