Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

چین میں شادیوں کی شرح 18 سال کی کم ترین سطح پر، شرحِ پیدائش میں مزید کمی کا خدشہ

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

چین میں شادیوں کی شرح 18 سال کی کم ترین سطح پر، شرحِ پیدائش میں مزید کمی کا خدشہ
چین میں شادیوں کی شرح 18 سال کی کم ترین سطح پر، شرحِ پیدائش میں مزید کمی کا خدشہ — November 07, 2026
چین میں شادی کرنے والے جوڑوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے جس کے باعث ملک میں شرحِ پیدائش مزید کم ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارتِ شہری امور کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں صرف 46 لاکھ 50 ہزار جوڑوں نے شادی رجسٹر کروائی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.8 فیصد یعنی تقریباً 5 لاکھ 4 ہزار کم ہے۔

یہ تعداد گزشتہ 18 سال کے دوران کم ترین سطح ہے، گزشتہ سال شادیوں کی شرح میں معمولی اضافے کے بعد ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اسی عرصے کے دوران 20 لاکھ 80 ہزار جوڑوں نے طلاق کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔

رپورٹ کے مطابق چین شادیوں کی تعداد میں مسلسل کمی مستقبل میں شرحِ پیدائش کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین پہلے ہی آبادی میں مسلسل کمی، ضعیف افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد، افرادی قوت میں کمی اور معاشی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

حکومت نے بچوں کی پرورش کے لیے مالی امداد، ٹیکس میں رعایت اور شادی و خاندانی زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں تاہم ان کوششوں کے باوجود شادیوں کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چین میں شادی کرنے والے جوڑوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے جس کے باعث ملک میں شرحِ پیدائش مزید کم ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn