Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ترک زائر احرام پہنے عمرے کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر دعا کے دوران انتقال کر گئے

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ترک زائر احرام پہنے عمرے کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر دعا کے دوران انتقال کر گئے
ترک زائر احرام پہنے عمرے کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر دعا کے دوران انتقال کر گئے — November 07, 2026
ترکیہ کے وسطی علاقے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے چند لمحے قبل 68 سالہ ترک شہری ایئرپورٹ پر دعا کراتے ہوئے اچانک گر کر جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ اوزکان کونیا کے ضلع بے شہر سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ امام تھے، ایئرپورٹ پر احرام پہنے ہوئے تھے۔ وہ ایک حج و عمرہ ٹریول کمپنی کے مقامی نمائندے کے طور پر تقریباً 180 زائرین کے گروپ کی قیادت کر رہے تھے جو مکہ مکرمہ روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، سفری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد زائرین کا یہ گروپ رات تقریباً 2 بجے ایئرپورٹ پر جمع ہوا تھا۔ عبداللہ اوزکان نے روانگی سے قبل الوداعی دعا کرائی، تلبیہ اور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

چشم دید گواہوں کے مطابق، آخری درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے اچانک ان کی آواز مدہم پڑ گئی اور وہ گر پڑے۔
ایئرپورٹ پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور سی پی آر کے بعد ہنگامی طبی خدمات کے ذریعے سلجوق یونیورسٹی میڈیکل فیکلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور اسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ان کی موت کا سبب مبینہ طور پر دل کا دورہ بننا بتائی گئی ہے۔ان کے ساتھ 15 سال تک کام کرنے والے ساتھی اسماعیل گُمُش نے بتایا کہ اس واقعے سے قبل ان میں بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

بے شہر کے مفتی انس اکتاش نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار مذہبی شخصیت تھے جنہوں نے طویل عرصے تک کمیونٹی کی خدمت کی۔

جمعہ کے روز ضلع کی چارشی مسجد میں نمازِ جنازہ کے بعد عبداللہ اوزکان کو بے شہر کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جس میں اہل خانہ، مذہبی شخصیات اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترکیہ کے وسطی علاقے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے چند لمحے قبل 68 سالہ ترک شہری ایئرپورٹ پر دعا کراتے ہوئے اچانک گر کر جاں بحق ہو گئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn