Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

روہت شیٹی کے گھر فائرنگ اور رنویر سنگھ کو دھمکیاں دینے والا گینگسٹر ہری باکسر گرفتار

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

روہت شیٹی کے گھر فائرنگ اور رنویر سنگھ کو دھمکیاں دینے والا گینگسٹر ہری باکسر گرفتار
روہت شیٹی کے گھر فائرنگ اور رنویر سنگھ کو دھمکیاں دینے والا گینگسٹر ہری باکسر گرفتار — November 07, 2026
بالی ووڈ کے معروف فلمساز روہت شیٹی کے گھر فائرنگ اور رنویر سنگھ کو دھمکیاں دینے والے ہری باکسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بالی ووڈ شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں اور ان کے گھروں پر حملوں کے واقعات نے ایک بار پھر ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں کئی اداکاروں اور فلمسازوں کو بھتہ مانگنے یا دھمکیاں دینے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اس دوران لارنس بشنوئی گینگ کے مبینہ کارندے اور گینگسٹر ہری باکسر کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس نے فلمی دنیا کو دھمکیاں دی تھیں۔

لارنس بشنوئی کا مبینہ قریبی ساتھی ہری چند جاٹ عرف ’ہری باکسر‘ امریکی حکام کی تحویل میں آ گیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسے 22 فروری کو کیلیفورنیا میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے حراست میں لیا۔

ہری باکسر نے مبینہ طور پر ممبئی میں فلمساز روہت شیٹی کے گھر پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس پر روہت شیٹی اور معروف اداکار رنویر سنگھ کو وائس نوٹ کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور 20 کروڑ روپے بھتہ مانگنے کا بھی الزام ہے۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز روہت شیٹی کے گھر فائرنگ اور رنویر سنگھ کو دھمکیاں دینے والے ہری باکسر کو گرفتار کرلیا گیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn