بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ممبئی میں سوائن فلو کا شکار ہوگئے، دوسری طرف اُن کی فلم آوارہ پن 2 سنیما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں ایک میڈیکل رپورٹ کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ عمران ہاشمی سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں۔
عمران ہاشمی جو ذاتی طور پر طبی مسئلے کا شکار ہیں تاہم اُن کی پیشہ وارانہ زندگی میں ایک کامیاب فلم کا اضافہ ہوگیا ہے، اُن کی تازہ فلم آوارہ پن 2 نے 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
کلاسک کرائم تھرلر فلم کی کاسٹ دیشا پٹانی، شبانہ اعظمیٰ، پورن گبی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مون سون کے دوران دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں سوائن فلو وائرس کے کیسز میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عام موسمی بخار جیسا دکھنے والا یہ وائرس شدید بخار اور سانس کی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ممبئی میں سوائن فلو کا شکار ہوگئے، دوسری طرف اُن کی فلم آوارہ پن 2 سنیما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments