Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

50 سالہ اداکار 4 پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

50 سالہ  اداکار 4 پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے
50 سالہ اداکار 4 پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے — November 15, 2026
بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھانے والے 50 سالہ اداکار 4 پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے۔

90ء اور 2000ء کی دہائی میں بالی ووڈ اور بنگالی زبان کی فلموں کے نامور اداکار شرد کپور کئی برس بعد پھر میڈیا میں موضوع بحث بن گئے ہیں۔

شرد کپور نے 2000ء میں فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھایا اور مشہور ہوئے، اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں وہ بتارہے ہیں کہ بارسلونا میں فٹ بال کھیلتے ہوئے اُن کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ اپنے 4 پالتو کتے عارضی طور پر جانوروں کی فلاحی تنظیم کے حوالے کررہے ہیں۔

اداکار اس موقع پر جذباتی دکھائی دیے، انہوں نے جانوروں پر ظلم کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ میں نئے بنگلے میں منتقلی اور 2 ماہ میں صحت کی بحالی کے بعد اپنے کتے واپس لے جاؤں گا۔

ویڈیو میں شرد کپور نے جنوری 2027ء تک مکمل صحت یابی کے فلم انڈسٹری اور او ٹی ٹی پلیٹ پر معیاری کام کے حوالے سے اپیل بھی کی ہے اور کہا کہ اس وقت میرے لیے پیسے کے بجائے اچھا کردار اور اخلاقی حمایت اہم ہے۔

انہوں نے فلم میرا پیار بھارت، جوش، دستک، ایل او سی کارگل، لکشیا، تمنا، میں جھوٹ نہیں بولتا میں شانداری پرفارمنس دی۔

بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار نبھانے والے 50 سالہ اداکار 4 پالتو کتوں کی حوالگی پر جذباتی ہوگئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn