Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

غزہ میں شدید سردی اور طوفانی بارش فلسطینیوں کے لیے امتحان بن گئی

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غزہ میں شدید سردی اور طوفانی بارش فلسطینیوں کے لیے امتحان بن گئی
غزہ میں شدید سردی اور طوفانی بارش فلسطینیوں کے لیے امتحان بن گئی — November 15, 2026
غزہ کے فلسطینیوں کے لیے شدید سردی اور طوفانی بارش امتحان بن گئی۔

فلسطینی اسرائیلی حملوں کے ساتھ موسم کی سختیاں بھی برداشت کررہے ہیں، غزہ میں شدید بارش کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے 70 ہزار خیمیں زیرآب آگئے۔۔

شدید سردی میں بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں، اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امداد نہ ملنے سے ایک بچے سمیت پانچ افراد جان سے گئے۔

سردی اور بارش کے باعث بچوں کیلئے خیموں میں رہنا مشکل ہوگیا جس کے سبب انہیں ٹوکریوں اور ٹب میں سلایا جا رہا ہے، والدین سوال کررہے ہیں ان حالات میں بچے کہاں رہیں اور کیا کھائیں؟

تیرہ سال کے رمضان نے ایک بار پھر اپنا سب کچھ کھو دیا، پہلے اسرائیلی بمباری میں گھر تباہ ہوا اور اب بارش سے خیمہ ڈوب گیا۔۔۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی سے گزر کر بچے خیموں تک کھانا اور پانی لے کر آنے پر مجبور ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق شدید ٹھنڈ اور بارش سے بچوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، یونیسف کا کہنا ہے کہ سردی میں ہزاروں بچوں کو فوری امداد، کھانے پینے کی اشیا اور گرم کپڑوں کی ضرورت ہے لیکن اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امداد نہیں پہنچ رہی ہے۔

غزہ کے فلسطینیوں کے لیے شدید سردی اور طوفانی بارش امتحان بن گئی۔ فلسطینی اسرائیلی حملوں کے ساتھ موسم کی سختیاں بھی برداشت کررہے ہیں، غزہ میں شدید بارش کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn