Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ — November 15, 2026
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حماس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں کمانڈر سمیر ابو یونس ہلاک ہو گئے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خان یونس کے علاقے المواسی میں ایک سڑک پر کیا گیا جس میں سمیر ابو یونس جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 53 سالہ سمیر ابو یونس کی لاش برآمد کر لی ہے۔ ان کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

بعد ازاں عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں سمیر محمود ابو یونس، جنھیں ’ابو محمود‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق سمیر ابو یونس تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور رفح بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

سمیر ابو یونس نے 1991 میں قسام بریگیڈز کی صفوں میں شمولیت اختیار کی اور ان میں شامل ہونے والے اولین لوگوں میں سے ایک تھے۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn