دہلی میں گزشتہ دس دنوں سے آلودگی کی سطح مسلسل تشویش میں اضافہ کر رہی ہے۔ 5 نومبر کو قومی راجدھانی کا اے کیو آئی 369 تھا۔ اس کے بعد 6 نومبر کو 382، 7 نومبر کو 369، 8 نومبر کو 376 اور 9 نومبر کو 344 ریکارڈ کیا گیا۔10 نومبر کو اے کیو آئی کم ہوکر 299 پر پہنچ گیا تھا، جس سے لوگوں کو کچھ راحت ملنے کی امید پیدا ہوئی تھی۔ لیکن اگلے ہی دن آلودگی کی سطح دوبارہ بڑھنے لگی۔ 11 نومبر کو اے کیو آئی 313، 12 نومبر کو 350، 13 نومبر کو 373 اور 14 نومبر کو 367 ریکارڈ کیا گیا۔ اب 15 نومبر کی صبح بھی اوسط اے کیو آئی 353 درج کیا گیا ہے۔
اتوار کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی سنگین زمرے میں پہنچ گئی۔ آئی آئی ٹی دہلی میں سب سے زیادہ 426 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ این آئی ایچ نریلا میں 417، آئی ٹی او میں 415، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 407 اور این ایس یو ٹی جافرا پور میں 406 اے کیو آئی درج کیا گیا۔نارتھ کیمپس اور کامن ویلتھ اسپورٹس کمپلیکس میں اے کیو آئی 404 رہا، جب کہ پوسا میں 402 اور براری کراسنگ میں 401 ریکارڈ کیا گیا۔وہیں چاندنی چوک میں اے کیو آئی 386، جے این یو میں 385، وسندھرا انکلیو میں 380، باوانا میں 371، آنند وہار میں 365 اور روہنی میں 363 درج کیا گیا۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر اے کیو آئی 348 ریکارڈ کیا گیا۔
قومی راجدھانی کے 50 سے زیادہ فضائی آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اتوار کی صبح بھی اے کیو آئی 300 سے زیادہ درج کیا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔ فی الحال آلودگی سے راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں اور لوگوں کو زہریلی ہوا کے درمیان ہی اپنا دن گزارنا پڑ رہا ہے۔
دہلی کی فضا میں آلودگی کا زہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ قومی راجدھانی میں مسلسل دسویں دن بھی فضائی آلودگی کا بحران برقرار ہے۔ اتوار (15 نومبر) کی صبح بھی دہلی کے کئی علاقوں می...