Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکہ نے ڈونباس کے علاقے سے دستبردار ہونے کے بدلے یوکرین کو نیٹو رکنیت دینے کی تجویز دی ہے، زیلنسکی

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکہ نے ڈونباس کے علاقے سے دستبردار ہونے کے بدلے یوکرین کو نیٹو رکنیت دینے کی تجویز دی ہے، زیلنسکی
امریکہ نے ڈونباس کے علاقے سے دستبردار ہونے کے بدلے یوکرین کو نیٹو رکنیت دینے کی تجویز دی ہے، زیلنسکی — November 15, 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تجویز دی ہے کہ اگر یوکرین مشرقی ڈونباس کے علاقے میں موجود اپنی باقی ماندہ افواج واپس بلا لے تو اس کے بدلے اسے نیٹو کی رکنیت دے دی جائے۔

زیلنسکی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور زیلنسکی سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

کئیو طویل عرصے سے نیٹو کی رکنیت کا خواہاں رہا ہے، تاہم ماضی میں امریکہ اور بعض دیگر ممالک اس کی مخالفت کرتے رہے ہیں، جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس کی سرحد پر نیٹو کے ایک اور رکن ملک کی موجودگی قابلِ قبول نہیں۔

روس اس وقت ڈونباس کے صنعتی علاقے کے بیشتر حصے پر کنٹرول رکھتا ہے اور زیلنسکی مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ یوکرین اپنی خودمختار سرزمین سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں۔

روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔

سنیچر کے روز زیلنسکی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکیوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یوکرین نیٹو میں شامل ہو جائے تو کیا وہ ڈونباس سے دستبردار ہو جائے گا؟ یہ پہلا موقع تھا جب یہ بات اٹھائی گئی۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ اگر انھیں کوئی ایسی واضح تجویز موصول ہوتی ہے جس میں سکیورٹی ضمانتیں، یوکرینی فوج پر کوئی پابندیاں نہ ہوں اور ملک کی تعمیرِ نو کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جائیں، تو وہ اسے عوامی ریفرنڈم کے لیے پیش کریں گے۔

امریکی ایلچی جیریڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف جمعرات کو روسی دارالحکومت ماسکو میں پوتن سے مذاکرات کے ایک دور کے بعد آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچے تھے، جہاں انھوں نے زیلنسکی سے ملاقات کی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تجویز دی ہے کہ اگر یوکرین مشرقی ڈونباس کے علاقے میں موجود اپنی باقی ماندہ افواج واپس بلا لے تو اس کے بدلے اسے ن...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn