آبنائے ہرمز میں مزید دو ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے، چوبیس گھنٹوں میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ٹینکروں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
ایرانی خبر ایجنسی نے رات گئے جاری رپورٹ میں بتایا کہ دو ٹینکروں نے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔ اپنا نیوی گیشن اور خود کار شناخت کا نظام بند کردیا تھا اور اسی دوران یہ دونوں ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ٹینکروں میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے تھے، عملے کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو بھی آبنائے ہرمز میں اسی طرح سپر ٹینکر سمیت تین تیل بردار جہاز تباہ ہوئے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب نے تیل بردار جہازوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی گمراہ کُن باتوں پر یقین کرکے غیرمجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش میں اپنا سرمایہ خطرے میں نہ ڈالیں۔
آبنائے ہرمز میں مزید دو ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے، چوبیس گھنٹوں میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ٹینکروں کی تعداد پانچ ہوگئی۔...
Source: Admin