Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا
نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا — September 17, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن اسپین کے نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال نے ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بارسلونا کے اسٹار لامین یمال نے 2026 کے لیے ’’لوریئس ورلڈ ینگ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

اسپین کے نوجوان فٹبالر کو فیفا ورلڈ کپ سے قبل اپریل میں ‘اسپورٹس پرسن آف دی ایئر’ قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوریز پر، ایف سی بارسلونا کے اسٹار نے ‘لوریئس اسپورٹس’ اور ‘لا لیگا’ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں 19 سالہ اسٹار فٹبالر اپنے ‘لوریئس ورلڈ ینگ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر’ ایوارڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوریئس اسپورٹس نے لکھا، "لا لیگا کے پانچ میچوں میں 6 گول۔ لامین یمال ’’لوریئس ورلڈ ینگ اسپورٹس پرسن آف دی ایئر۔‘‘

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آتے ہی ان کے مداحوں کے کمنٹس کی قطار لگ گئی اور پرستاروں نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لامین یمال عالمی فٹبال کا سب سے باوقار اور بڑا انفرادی ایوارڈ بھی جیتیں گے۔


لامین یمال نے یہ ایوارڈ ایسے وقت میں حاصل کیا ہے، جب کچھ دن قبل ہی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سال انہوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے، اس کے بعد وہ 2026 کے لیے فٹبال کے سب سے معتبر ایوارڈبیلن ڈی اور جیتنے کے حق دار ہیں۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی آر (Ballon d’Or) ایوارڈ 26 اکتوبر کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا جائے گا، جس کے لیے لامین یامال، ایمباپے، ہیری کین اور عثمان ڈیمبیلے کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن اسپین کے نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال نے ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn