Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

انڈیا میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا کھیلنے سے انکار

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

انڈیا میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا کھیلنے سے انکار
انڈیا میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا کھیلنے سے انکار — September 17, 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کا ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فیڈریشن نے ٹورنامنٹ یا پھر پاکستان کے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ ’یہ درخواست پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجودہ حساس دوطرفہ صورتحال اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔‘
محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ’قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول کو یقینی بنانا ضروری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت اور عالمی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے منسلک تمام ممالک، بشمول انڈیا، کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے۔‘
پی ایچ ایف صدر نے کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنے کے اصول پر بھی واضح مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کھیلوں کو سیاسی معاملات سے الگ رکھنے کے اصول پر مضبوطی سے قائم ہے۔‘
محی الدین احمد وانی نے امید ظاہر کی کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نیوٹرل وینیو کے لیے پاکستان کی ’باوقار تجویز‘ پر مثبت غور کرے گی تاکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی مکمل اور بلا تعطل شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی فوجی کیشیدگی کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہیں کرتے۔ رواں برس انڈیا اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے انڈیا کے بجائے سری لنکا میں اپنے سارے میچ کھیلے تھے۔
اسی طرح سے سنہ 2025 میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا نے اپنے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے میں تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کا ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn