Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی — September 17, 2026
عالمی منڈی میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل کی کھیپ کی پیشکش کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد میں خلل سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے، تاہم یورپ میں ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح کے قریب رہیں۔

روئٹرز کے مطابق بدھ کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے کاروبار کے حوالے سے اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اس کی قیمت ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.2 فیصد کم ہو کر 107.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت ایک ڈالر 96 سینٹ، یعنی 1.85 فیصد کمی کے ساتھ 103.87 ڈالر فی بیرل رہی۔

اس سے ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔ شپنگ انڈسٹری سے وابستہ ذرائع نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کی بحیرۂ احمر کی اہم برآمدی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی لوڈنگ معطل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاض نے یورپی صارفین کے لیے خام تیل کی کچھ کھیپوں کی ترسیل بھی منسوخ کر دی تھی۔ اس کے بعد اُن خدشات میں اضافہ ہوا تھا کہ تیل کی ایک اہم برآمدی گزرگاہ میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کئی ہفتوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

عالمی منڈی میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل کی کھیپ کی پیشکش کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد می...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn