Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KERALA MEIN WEDDING PARTY KI BUS PALTI, CCTV MEIN HAADSA QAID

ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی — August 28, 2026
چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا ہے۔

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے 2 میچ میں کامیابی حاصل کی، 3 میچز میں شکست ہوئی ایک میچ ڈرا ہوا۔

ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11ویں پوزیشن کا میچ کھیلا گیا، جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری لی۔

دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے ایک اور گول کرکے 2-0 کی برتری حاصل کرلی، لیکن پھر پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اوپر نیچے 2 گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا، پہلے افراز نے گول کیا پھر محمد حماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی، 8 منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے پھر برتری حاصل کرلی، میچ کے اختتام کے آخری سیکنڈ میں حماد الدین نے گول کر کے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔

چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn