Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اقتدار سے بے دخلی کے 4 ماہ بعد ممتا بنرجی کا بڑا دعویٰ: ’ترنمول جلد حکومت میں واپس آئے گی‘

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ABHISHEK BANERJEE KE CAMAC STREET OFFICE KMC-POLICE KI KARWAI, TMC KA BILL BOARD HATAYA

اقتدار سے بے دخلی کے 4 ماہ بعد ممتا بنرجی کا بڑا دعویٰ: ’ترنمول جلد حکومت میں واپس آئے گی‘
اقتدار سے بے دخلی کے 4 ماہ بعد ممتا بنرجی کا بڑا دعویٰ: ’ترنمول جلد حکومت میں واپس آئے گی‘ — August 28, 2026
اقتدار سے بے دخل ہونے کے محض چار ماہ بعد، ترنمول کانگریس کی بانی اور سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز کیتھڈرل روڈ پر ترنمول چھاتر پریشد کے یومِ تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا: "فکر نہ کریں۔ بی جے پی کی زیادتیوں کا جواب بی جے پی کے لوگ ہی دیں گے۔ بہت جلد ترنمول کانگریس دوبارہ حکومت میں واپس آئے گی۔"
21 جولائی کے پروگرام کی طرح یومِ تاسیس پر بھی پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ ئے۔ ایک طرف کیتھڈرل روڈ پر ممتا بنرجی کے کالی گھاٹ گروپ نے جلسہ کیا، تو دوسری طرف رانی راس مونی روڈ پر اپوزیشن لیڈر رت برتا بنرجی کے گروپ نے اپنا الگ منچ سجایا۔ رت برتا گروپ کے طلبہ رہنماؤں کوہینور مجمدار اور سدیپ راہا نے دعویٰ کیا کہ ان کا پروگرام عدالت کے طے کردہ ضوابط کے مطابق کامیاب رہا، لیکن بھیڑ کے لحاظ سے ممتا اور ابھیشیک بنرجی کا جلسہ آگے رہا۔


پروگرام کے دوران کیتھڈرل روڈ کی ایک لین ٹریفک کے لیے کھلی رکھی گئی تھی، جہاں اچانک بسیں، ٹرک اور ایک ایمبولینس پھنس گئی۔ اس پر برہم ہو کر ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ پولیس نے جلسہ خراب کرنے کے لیے جان بوجھ کر گاڑیاں بھیجیں۔ انہوں نے تقریباً 25 منٹ تک اپنا خطاب روک کر مائیک کے ذریعے اسٹیج سے خود ٹریفک کو کنٹرول کیا۔ بعد میں پولیس نے بیرلا تارامنڈل کے سامنے گارڈرڈز لگا کر راستہ بند کر دیا۔
ممتا بنرجی سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے پولیس اور بلدیہ پر نشانہ سادھا اور کہا، "ظلم اتنا ہی کرو جتنا برداشت کر سکو۔"

اسٹیج سے ابھیشیک بنرجی، کنال گھوش اور کلیان بنرجی نے رت برتا گروپ اور دہلی میں NCPI میں شامل ہونے والے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "غدار" قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں کسی قیمت پر دوبارہ پارٹی میں شامل نہ کیا جائے۔ اس پر ممتا نے کہا

"ان کے خلاف قانونی لڑائی کلیان اور دیگر رہنما لڑ رہے ہیں۔ انہیں عوام کو بھی جواب دینا ہوگا، اور ریاست میں ایک اور تبدیلی آ رہی ہے۔"

انہوں نے ملک بھر میں طلبہ تحریک کے باعث مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو ترنمول کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔

اقتدار سے بے دخل ہونے کے محض چار ماہ بعد، ترنمول کانگریس کی بانی اور سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn