کینیڈا اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔
اوٹاوا سٹی کونسل نے گزشتہ روز متفقہ ووٹ کے ذریعے ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر پیش رفت کی، اوباما ایونیو اور ٹیکو ایونیو متبادل ناموں میں شامل ہیں۔
اوٹاوا سٹی کونسلر ٹم ٹیرنی کا کہنا ہے کہ سڑک کا نام فوری طور پر تبدیل کرنا ممکن نہیں، اس کے لیے نصف سے زیادہ رہائشیوں کی حمایت درکار ہو گی جس کے بعد نئے نام کے انتخاب کے لیے بھی عوامی مشاورت کی جائے گی۔
ٹم ٹیرنی کے مطابق نام تبدیل کرنے کی تمام کارروائی اکتوبر کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
کونسل کی یہ تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے جانے سے صرف ایک روز قبل آئی ہے جس کے تحت امریکی حکومت کو لیک اونٹاریو کو ’لیک امریکا‘ کہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کینیڈا اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments