Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DEREK O BRIEN KA BENGAL GOVT PAR HAMLA, KAHA. LAW AND ORDER COLLAPSE HO CHUKA HAI

پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ — August 28, 2026
پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 290 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

دوسرے دن انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے 34 اور جوش ٹنگ نے ایک رن کے ساتھ کھیل کا دوباہ آغاز کیا اور گزشتہ رات کے 248 رنز کے ٹوٹل میں مزید 42 رنز کا اضافہ کردیا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کی آخری وکٹ اٹکنسن کی گری جو 45 رنز بنا کر علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

خراب روشنی کے باعث جب پہلے دن کا کھیل روکا گیا تب تک انگلینڈ کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنائے تھے۔

علاوہ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمی اسمتھ اور جارڈن کوکس نے نصف سنچریاں بنائیں، اسمتھ 61 اور کوکس 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکٹ اور لارینس نے 17، 17 جبکہ ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 290 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn