Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

معروف ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے فلمسازی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAARISH MEIN DHANSI KANPUR KI SADAK, 20 FOOT KE GADDHE PER UTHE SAWAAL

معروف ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے فلمسازی کی دنیا میں قدم رکھ دیا
معروف ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے فلمسازی کی دنیا میں قدم رکھ دیا — August 28, 2026
بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر 55 سالہ امتیاز علی کی بیٹی 25 سالہ ایدا علی نے فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایدا علی کسی کی بھی سفارش یا احسان کے بغیر اپنی محنت سے پہچان بنانے کی خواہاں ہیں۔

ایدا نے اپنی دوست کریما بیری کے ساتھ مل کر اپنی پروڈکشن کمپنی ’بلو کرٹن فلمز‘ کی بنیاد رکھی ہے، وہ اب تک 2 شارٹ فلمیں بناچکی ہیں، جن میں سے ایک کا نام ’گل‘ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ فلم ساز کا ماننا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا کے وائرل مواد اور ویوز کے پیچھے بھاگنے کے بجائے معیاری کام کرنا چاہیے، جو دیکھنے والوں کے ذہن پر دیرپا اثر چھوڑے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے والدکے کام اور وژن سے متاثر ضرور ہیںاور کردار نگاری میں اُن کی سوچ کا گہرا اثر بھی ہے۔

لیکن اپنے کام کےلیے انڈسٹری میں اثر و رسوخ کے استعمال کے خلاف ہیں، بچپن میں کہانیاں سننے کی وجہ سے ڈائریکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، دراصل میں اسٹوری ٹیلر بننا چاہتی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایدا علی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ایسا ڈائریکٹ کرنا چاہتی تھیں، جس کا تعلق کسی برانڈ یا میوزک ویڈیو سے نہ ہو تاکہ اپنی پہچان بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی سوچ کے ساتھ ایک ماہ میں 2 شارٹ فلم ریلیز کیں، میں اصل میں ایسے گھرانے میں پروان چڑھی ہوں جہاں کہانیاں روزمرہ زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔

ایدا علی نے حال ہی میں فلمی دنیا سے ہٹ کر اپنے 7 سال پرانے دوست کرش اگروال سے منگنی کی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر 55 سالہ امتیاز علی کی بیٹی 25 سالہ ایدا علی نے فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn