منیاپولس:
امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس کے وسط میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ہونے والی شدید فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ اس واقعے میں منیاپولس پولیس کے 3 اہلکاروں سمیت 6 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس سارجنٹ گیریٹ پارٹین نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر اور مستحکم ہے۔
ایک متاثرہ شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دوسرے شخص کی موت ہینپن کاؤنٹی میڈیکل سنٹر پہنچنے کے بعد ہوئی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی مارا گیا۔
اپارٹمنٹ میں رہنے والے جولیئس بیلی نے بتایا کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ کے باہر بیٹھے تھے جب انہوں نے چیخ و پکار اور مسلسل 8 گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔ انہوں نے ایک شخص کو پستول لیے دیکھا جو اسی عمارت میں رہتا تھا اور اکثر لوگوں کو اپنا اسلحہ دکھایا کرتا تھا۔ بیلی کے مطابق: "مجھے پہلے ہی اندازہ تھا کہ یہ شخص کوئی بڑا مسئلہ کھڑا کرے گا۔"
ایک اور رہائشی کرس ملر نے بتایا کہ انہوں نے رواں ہفتے ہی اس مسلح شخص کو اپارٹمنٹ کی راہداری (ہال وے) میں ہینڈ گن کے ساتھ دیکھا تھا اور اس کی شکایت بلڈنگ مینجمنٹ سے بھی کی تھی۔
منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکام موقع پر موجود ہیں اور مقامی پولیس کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت میں مصروف سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے 'ایکس' (ٹویٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات میں مدد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
منیاپولس: امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس کے وسط میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ہونے والی شدید فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی م...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments