Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 واقعات، 2 افراد گرفتار

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 واقعات، 2 افراد گرفتار
وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 واقعات، 2 افراد گرفتار — November 10, 2026
امریکی خفیہ ادارے نے وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 الگ واقعات میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے واقعے میں صبح 10 بجے سے کچھ دیر قبل ایک گاڑی لافائیٹ پارک کے اطراف فٹ پاتھ پر چڑھ کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

خفیہ ادارے کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کر رہا تھا تاہم اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

اسی دوران دوسرے واقعے میں ایک شخص نے لافائیٹ پارک کے ایک حصے میں قائم سیکیورٹی رکاوٹ پھلانگنے کی کوشش کی جسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

دونوں واقعات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر وائٹ ہاؤس کو مختصر وقت کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ پارک کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔

امریکی خفیہ ادارے نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

امریکی خفیہ ادارے نے وائٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے 2 الگ واقعات میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn