Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حملے کا خطرہ، برطانیہ میں دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

حملے کا خطرہ، برطانیہ میں دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل
حملے کا خطرہ، برطانیہ میں دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل — November 10, 2026
ممکنہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ میں اپنے دوسرے فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل کر دیے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال فوجی اڈے سے اپنے طیارے منتقل کیے۔

اس سے قبل آر اے ایف لیکن ہیتھ سے بھی امریکی طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دونوں فوجی اڈوں پر امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور اس معاملے سے واقف ایک اور عہدیدار کے مطابق 2 امریکی فضائی ایندھن بردار طیاروں کو جرمنی بھیجا گیا، جبکہ دیگر طیارے بھی جرمنی اور دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق آر اے ایف ملڈن ہال کو درپیش خطرے کی نوعیت کے بارے میں امریکی حکام کے درمیان اب بھی بات چیت جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق متعدد کے سی 135 طیارے ملڈن ہال سے جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کی جانب روانہ ہوئے، جبکہ سی وی 22 بی طیارے ملڈن ہال سے لیکن ہیتھ منتقل کیے گئے۔

برطانوی فوجی اڈے آر اے ایف لیکن ہیتھ کی انتظامیہ نے مقامی آبادی سے مشتبہ سرگرمیوں، خصوصاً اڈوں کے قریب غیر مجاز ڈرون پروازوں کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکا نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس سےایران کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے والے تمام بی 1 بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کردیے تھے۔

ممکنہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ میں اپنے دوسرے فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل کر دیے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn