واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد کانگریس میں پیش کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر بدھ کے روز ووٹنگ ہوگی، ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے وزیر جنگ کےخلاف مواخذے کی قرارداد پیش کی۔
رپورٹس کے مطابق ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایوانِ نمائندگان میں الزامات پڑھ کر سنائے، اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ وزیر جنگ پر جنگی اختیارات کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
امریکی وزیرجنگ نے معاملہ سامنے آنے پر آج پینٹاگون میں پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں مواخذے سے متعلق تفصیلی بات کروں گا۔
واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد کانگریس میں پیش کردی گئی ہے۔...
Source: Admin