امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابراہیم شرارہ امریکہ چھوڑ چکے ہیں۔
یہ فیصلہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انھیں ’نا پسندیدہ شخصیت‘ قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا۔
اس اقدام کی وجہ ابراہیم شرارہ کی جانب سے 2021 میں سوشل میڈیا پر کی گئی ایسی پوسٹس بتائی گئی ہیں جن سے 1983 میں بیروت میں امریکی میرینز کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملے کی تعریف کا تاثر ملتا تھا۔
اس حملے میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکہ میں دہشت گرد حملوں کی تعریف کرتے ہیں یا ان کا جواز پیش کرتے ہیں، ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ ڈیٹرائٹ میں ابراہیم شرارہ کی جگہ ایک نئے سفارت کار کو قونصل جنرل مقرر کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔...
Source: Admin