Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ممکنہ مہنگی ترین طلاق، جینسن ہوانگ کی اہلیہ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ممکنہ مہنگی ترین طلاق، جینسن ہوانگ کی اہلیہ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟
ممکنہ مہنگی ترین طلاق، جینسن ہوانگ کی اہلیہ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟ — November 10, 2026
معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے درمیان ممکنہ طلاق دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہو سکتی ہے۔

بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی ممکنہ طلاق کے نتیجے میں ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو ملنے والی رقم دنیا کی تاریخ کے بڑے طلاق کے مالی تصفیوں میں شامل ہو سکتی ہے، جس سے ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے سابقہ طلاق کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کے اہلیہ سے بے وفائی کے اعتراف کے بعد ان کی طلاق اور اربوں ڈالرز کی دولت کی ممکنہ تقسیم زیرِ بحث ہے لیکن ابھی جوڑے کی جانب سےطلاق یا علیحدگی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق جینسن ہوانگ کی مجموعی دولت تقریباً 155.4 ارب ڈالرز ہے، اگر ان کی دولت کو ازدواجی اثاثے تصور کرتے ہوئے مساوی تقسیم کیا جائے تو ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو تقریباً 77.5 ارب ڈالرز مل سکتے ہیں۔

یہ ممکنہ رقم ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی اسکاٹ کو 2019ء میں طلاق کے بعد ملنے والے تصفیے 35.6 ارب ڈالرز سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ جینسن ہوانگ اور لوری ہوانگ کی شادی 1985ء میں ہوئی تھی۔

ان دونوں کی ملاقات اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے ہوئی، جبکہ جینسن ہوانگ نے 1993ء میں اینویڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔

مبینہ طور پر جینسن ہوانگ کی دولت کا بڑا حصہ اینویڈیا کے شیئرز پر مشتمل ہے، جن کی قیمتوں میں اے آئی کے شعبے میں تیزی کے باعث غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ کی رہائش امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہے، جہاں ازدواجی زندگی کے دوران حاصل کیے گئے اثاثوں کو عمومی طور پر مشترکہ ملکیت تصور کیا جاتا ہے اور طلاق کی صورت میں انہیں میاں بیوی کے درمیان مساوی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ضروری نہیں کہ جینسن ہوانگ کی پوری دولت کا نصف حصہ ان کی اہلیہ کو ملے کیونکہ شادی سے قبل حاصل کیے گئے اثاثے، بعض مخصوص مالی معاہدے اور ٹرسٹ میں موجود سرمایہ تقسیم کے طریقہ کار کو متاثر کر سکتے ہیں۔

فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ جینسن ہوانگ اور لوری ہوانگ نے شادی سے قبل کوئی مالی معاہدہ کیا تھا یا نہیں۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے درمیان ممکنہ طلاق دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہو سکتی ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn