دبئی: ابوظہبی میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمارا موقف مضبوط ہے، یہ بدستور قائم ہے، ماسکو تنازعے کو روکنے پر رضامند نہیں ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے مغربی سیکیورٹی خدشات اور روسی بولنے والوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔
امریکا نے مذاکرات سے قبل فریقین پر زور دیا کہ وہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اناج لے جانے والے بحری جہازوں پر حملے بند کردیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو ہونے ہیں۔
دبئی: ابوظہبی میں منعقد ہونے والے امن مذاکرات سے قبل روس نے یوکرین میں محدود جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔...
Source: Admin