Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

13 سال بعد پون کلیان اور اینا کونیڈیلا کی شادی ختم، باہمی رضامندی سے لیا الگ ہونے کا فیصلہ

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

13 سال بعد پون کلیان اور اینا کونیڈیلا کی شادی ختم، باہمی رضامندی سے لیا الگ ہونے کا فیصلہ
13 سال بعد پون کلیان اور اینا کونیڈیلا کی شادی ختم، باہمی رضامندی سے لیا الگ ہونے کا فیصلہ — November 10, 2026
جنوبی ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور ان کی اہلیہ اینا کونیڈیلا نے شادی کے 13 سال بعد باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ دونوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی ذاتی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے خیر خواہوں اور قریبی لوگوں کے نام جاری مشترکہ بیان میں دونوں نے لکھا کہ ’’زندگی کا ایک اہم حصہ ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے باہمی سمجھ بوجھ اور احترام کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ اگرچہ ہماری شادی ختم ہو گئی ہے، لیکن ہم اچھے دوست اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مخلص والدین بنے رہیں گے۔ ان کی خوشی اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری مشترکہ ترجیح رہے گی۔‘‘

پون کلیان اور اینا کونیڈیلا نے مزید کہا کہ ’’ہماری زندگی میں آئی اس ذاتی تبدیلی کے دوران ہم سب سے سمجھ داری، حساسیت اور ہماری ذاتی زندگی کا احترام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ اس پورے سفر میں ہمارا ساتھ دینے اور حمایت کرنے والے ہر شخص کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔‘‘ مشترکہ بیان جاری کرنے کے بعد اینا کونیڈیلا نے اپنا ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یہ خبر اداکار کے مداحوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ان کے خیر خواہوں کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے، کیونکہ اس جوڑی کو ایک دوسرے کے کافی قریب مانی جاتی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اینا لیژنیوا (انا کونیڈیلا) پون کلیان کی تیسری اہلیہ ہیں۔ اداکار نے 1997 میں نندنی سے پہلی شادی کی تھی اور 2008 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد اداکار نے 2009 میں اداکارہ رینو دیسائی سے شادی کی، لیکن 2012 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ اس شادی سے ان کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا اکیرا نندن اور ایک بیٹی آدھیا۔ 2013 میں اداکار پون کلیان نے روسی نژاد ماڈل اور اداکارہ اینا لیژنیوا (اینا کونیڈیلا) سے شادی کی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2011 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے 30 ستمبر 2013 کو شادی کی تھی۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام مارک شنکر پونووچ ہے۔

جنوبی ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور ان کی اہلیہ اینا کونیڈیلا نے شادی کے 13 سال بعد باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا با...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn