Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ
ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ — November 10, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کا ممکنہ نیا حملہ گزشتہ حملوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب امریکی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ میں مزید شدت پیدا کرنے کے بجائے موجودہ فوجی حکمتِ عملی برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کامیابی حاصل کی اور ایران میں بھی، ہم نے ان کی بحریہ، فضائیہ اور ہر چیز تباہ کر دی، ان کا فضائی دفاعی نظام ختم کر دیا اور ان کی قیادت کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر ایسا نہیں کہتا، اگر وہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم ممکنہ طور پر پک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، فی الحال ہمیں وہاں ایسی کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، کیونکہ وہ اسے استعمال کریں گے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ قطر کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور آج قطر کے وزیرِاعظم اوول آفس میں موجود تھے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سے بھی بات ہوئی ہے، یہ ممالک موجودہ طریقہ کار کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایک اور حملہ کیا جائے، جو پہلے حملے کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا زیادہ بڑا ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کا ممکنہ نیا حملہ گزشتہ حملوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn