Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیل میں اترنیوالے روسی طیارے میں سربراہ انٹیلیجنس و اعلیٰ حکام کے سوار ہونے کا انکشاف

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیل میں اترنیوالے روسی طیارے میں سربراہ انٹیلیجنس و اعلیٰ حکام کے سوار ہونے کا انکشاف
اسرائیل میں اترنیوالے روسی طیارے میں سربراہ انٹیلیجنس و اعلیٰ حکام کے سوار ہونے کا انکشاف — November 10, 2026
اسرائیلی ایئر پورٹ پر روسی فوجی طیارہ اترنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں انٹیلی جنس کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام سوار تھے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کی ایک رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات گئے تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ پر اترنے والے روسی فوجی طیارے میں روسی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ایگور کوستیُوکوف سمیت اعلیٰ حکام سوار تھے، یہ طیارہ پیر کو ابوظبی روانہ ہو گیا۔

نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ امریکا کل ابوظبی میں ایک امن سربراہی اجلاس منعقد کرنے والا ہے، جس میں روس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

کان نے ایک نامعلوم غیر ملکی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے میں سوار روسی فوج کے اعلیٰ حکام و فوجی انٹیلی جنس سربراہ اسرائیلی اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے بات چیت کے لیے امریکی درخواست پر اسرائیل پہنچے تھے۔

کان کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان، وزیرِاعظم کے دفتر اور اسرائیل میں روسی سفارت خانے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ابوظبی کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اعلیٰ حکام اور فوجی اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ایک روسی فوجی طیارہ ماسکو کے قریب چکالوفسکی ایئر بیس سے پرواز کرنے کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر اترا۔

نشریاتی ادارے نے طیارے کی شناخت توپولوف ٹی یو-154 (Tupolev Tu-154) کے طور پر کی تھی اور اس کی پرواز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں اس نوعیت کی کوئی پرواز دیکھنے میں نہیں آئی۔

اسرائیلی ایئر پورٹ پر روسی فوجی طیارہ اترنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں انٹیلی جنس کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام سوار تھے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn