ہرارے ، 18 ستمبر: ٹریوس ہیڈ (112) کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو زمبابوے کو 84 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی یک روزہ سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
آسٹریلیا نے ایک میچ باقی رہتے ہی سیریز اپنے نام کرلی۔ اس نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ آج اس نے میزبان ٹیم سے بہتر بلے بازی کی۔ آسٹریلیا نے خوب رنز بنائے اور گیند بازی میں بھی اتنا درست نشانہ رکھا کہ میزبان ٹیم کبھی بھی جیت کے قریب نہیں پہنچ سکی۔ زمبابوے کے ٹاپ 8 بلے بازوں نے دہائی کا ہندسہ تو پار کیا، لیکن کوئی بھی 50 رنز نہیں بنا سکا۔ اتنے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ایسے بلے باز کی ضرورت تھی جو دیر تک کریز پر ٹک کر تیزی سے رنز بنا سکے ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ درست گیند بازی نے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ اسٹین لیک زخمی ہوگئے ، لیکن آسٹریلوی ٹیم میں متبادل کھلاڑیوں کی گہرائی ہونے کی وجہ سے انہیں ان کی کمی زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ اسپن گیند بازوں نے تقریباً 30 اوور پھینکے اور سبھی نے بہت اچھے کنٹرول کے ساتھ گیند بازی کی۔ زمبابوے کو مایوسی ہوگی کیونکہ آج وہ کوئی خاص ٹکر نہیں دے سکا۔
مختصر اسکور: آسٹریلیا 356/6
زمبابوے 48.3 اوور میں 272
ہرارے ، 18 ستمبر: ٹریوس ہیڈ (112) کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو زمبابوے کو 84 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی یک روزہ سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments