بالی ووڈ اداکار سلمان خان گاڑی مداح کے پاؤں پر چڑھانے پر ڈرائیور پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے سیاست دان آشیش شیلار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر مداحوں نے گھیر لیا جس کی وجہ سے ان کا وہاں سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا۔
تاہم ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سلمان بظاہر اپنے ڈرائیور کو ڈانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے گاڑی نکالنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر ایک مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مداح سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کی گاڑی کے گرد جمع ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کے آگے بڑھنے کے لیے بہت کم جگہ بچی ہے، ان کی سیکیورٹی ٹیم کو بھی ہجوم کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس افراتفری کے عالم میں جب سلمان کے ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آ گیا جب وہ درد سے چیخا تو وہاں موجود فوٹوگرافرز کو ڈرائیور سے گاڑی تھوڑی پیچھے کرنے کا کہتے ہوئے سنا گیا۔
سلمان بظاہر شدید غصے میں نظر آئے اور ڈرائیور کو ڈانٹنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ پر مارتے ہوئے بھی دیکھے گئے پھر انہوں نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ گاڑی کو ہجوم سے دور لے جائے کیونکہ صورتحال مزید بے قابو ہوتی جا رہی تھی۔
سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان گاڑی مداح کے پاؤں پر چڑھانے پر ڈرائیور پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments