رانچی، 18 ستمبر:جھارکھنڈ حکومت میں وزیر اور سمڈیگا سے بی جے پی کی 2 بار رکن اسمبلی رہ چکی وملہ پردھان کا جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ان کی عمر تقریباً 69 برس تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سے بی جے پی کارکنوں اور حامیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
محترمہ پردھان گزشتہ کئی ماہ سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ بہتر علاج کے لیے وہ حال ہی میں حیدرآباد بھی گئی تھیں۔ اس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے بعد صحت میں بہتری آنے پر وہ گھر واپس آگئی تھیں۔ تاہم دوبارہ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں سیمفورڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں جمعہ کی رات علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔
محترمہ پردھان سمڈیگا اسمبلی حلقے سے 2009 اور 2014 میں مسلسل 2 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ حکومت میں وزیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داری سنبھالی۔ علاقے میں طویل عرصے تک فعال سیاست میں رہنے کی وجہ سے ان کی شناخت سمڈیگا کی اہم بی جے پی رہنما¶ں میں رہی۔
لواحقین میں شوہر اور تین بیٹے ہیں۔
رانچی، 18 ستمبر:جھارکھنڈ حکومت میں وزیر اور سمڈیگا سے بی جے پی کی 2 بار رکن اسمبلی رہ چکی وملہ پردھان کا جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ان کی عمر تقریباً 69 ب...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments