بولی وڈ اداکار ہریتک روشن بھی کترینہ کیف کی حمایت میں سامنے آگئے۔ اداکارہ کو حمل کے بعد وزن سے متعلق تنقید کا سامنا ہے۔
ہریتک روشن نے کترینہ کیف پر تنقید کے خلاف بننے والی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کر کے ان کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ پوسٹ انسٹاگرام پیج اسٹوری سیلر کامکس پر شیئر کی تھی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں کترینہ کیف کے حمل کے بعد کے وزن سے متعلق آن لائن تبصروں پر بات کی گئی اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے ان کی ظاہری شکل کو ہدف بنایا۔
پوسٹ میں صارف نے اپنے نوجوانی کے دور میں کترینہ کیف کا مداح ہونے کو یاد کیا۔ انہوں نے اداکارہ کے وزن سے متعلق تبصروں پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایسے ٹرول پر صرف ترس ہی کھا سکتا ہوں۔
پوسٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس کے کیپشن میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں میں دوسروں کیلیے کوئی ہمدردی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی دوستی کی وجہ سے ہریتک روشن کا اس پوسٹ کو لائک کرنا توجہ کا مرکز بن گیا۔ دونوں 2011 میں فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور 2014 میں فلم ’بینگ بینگ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
بولی وڈ اداکار ہریتک روشن بھی کترینہ کیف کی حمایت میں سامنے آگئے۔ اداکارہ کو حمل کے بعد وزن سے متعلق تنقید کا سامنا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments