Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نندی گرام میں امیدوار کھونے کے بعد ممتا کی کانگریس کو حمایت، ریجی نگر کے بارے میں بعد میں فیصلہ!

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

نندی گرام میں امیدوار کھونے کے بعد ممتا کی کانگریس کو حمایت، ریجی نگر کے بارے میں بعد میں فیصلہ!
نندی گرام میں امیدوار کھونے کے بعد ممتا کی کانگریس کو حمایت، ریجی نگر کے بارے میں بعد میں فیصلہ! — September 18, 2026
نندی گرام میں امیدوار کھونے کے بعد ممتا کی کانگریس کو حمایت، ریجی نگر کے بارے میں بعد میں فیصلہ!
پارٹی اور انتخابی نشان ہاتھ سے جا چکے ہیں۔ اس کے بعد نندی گرام ضمنی انتخاب کی امیدوار بھی دستبردار ہوگئیں۔ اس کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں نندی گرام سیٹ پر وہ کانگریس کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی ”سسٹر پارٹی“ اور ”فطری اتحاد“ کی حمایت کریں گی۔ تاہم کسی بھی صورت میں بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گی۔ ریجی نگر سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ ممتا نے بتایا کہ اس سیٹ کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی پارٹی کا نام اور انتخابی نشان کھونے کے معاملے پر انہوں نے بار بار الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا اور اسے ”جانبدار“ بھی قرار دیا۔
نندی گرام کے ضمنی انتخاب میں ممتا کی ترنمول کانگریس نے سنچیتا دے پردھان کو امیدوار بنایا تھا۔ اسی کے مطابق انہوں نے اپنا نامزدگی فارم بھی جمع کیا تھا۔ لیکن جمعہ کو وزیرِ اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری سے ملاقات کے فوراً بعد ہلدیا میں سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر سنچیتا نے اپنی نامزدگی واپس لے لی۔ اس کے بعد ممتا نے سوشل میڈیا پر لائیو آ کر اعلان کیا کہ وہ نندی گرام میں کانگریس کی حمایت کریں گی۔ نندی گرام میں کانگریس کے ٹکٹ پر ملن پردھان انتخاب لڑیں گے۔ ریجی نگر کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
29 سال قبل ممتا نے اسی کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس قائم کی تھی، جس کا انتخابی نشان جورا پھول تھا۔ کمیشن کی ہدایت پر اب وہ انتخابی نشان اور پارٹی کا نام ان کے ہاتھ سے جا چکا ہے۔ آئندہ ضمنی انتخاب میں ممتا یا ریتابراتا بنرجی—دونوں میں سے کوئی بھی خیمہ جورا پھول انتخابی نشان پر انتخاب نہیں لڑ سکے گا۔ یہاں تک کہ ”آل انڈیا ترنمول کانگریس“ نام بھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ جمعہ کو دونوں خیموں کے نام اور انتخابی نشان حتمی کر دیے گئے۔ ممتا خیمے کا نام ”ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس“ رکھا گیا ہے۔ وہ ”پاو¿ں میں فٹ بال لیے فٹ بالر“ کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑیں گے۔ جبکہ ریتابراتا ترنمول کا نام ”جمہوری ترنمول کانگریس“ ہے اور وہ لفافے کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑیں گے۔
اسی معاملے پر ممتا نے الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ”آج جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ دن ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بدقسمتی، غیر آئینی، جمہوریت مخالف اور سیاسی طور پر جانبدار ہے۔ ایک سیاسی جماعت کے مفاد کو پورا کیا جا رہا ہے۔

نندی گرام میں امیدوار کھونے کے بعد ممتا کی کانگریس کو حمایت، ریجی نگر کے بارے میں بعد میں فیصلہ!...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn