Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کٹوا میں گھر کے فرش پر بیوہ کی خون آلود لاش، جائیداد کے تنازع پر قتل یا کوئی اور وجہ؟

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کٹوا میں گھر کے فرش پر بیوہ کی خون آلود لاش، جائیداد کے تنازع پر قتل یا کوئی اور وجہ؟
کٹوا میں گھر کے فرش پر بیوہ کی خون آلود لاش، جائیداد کے تنازع پر قتل یا کوئی اور وجہ؟ — September 18, 2026
کٹوا میں گھر کے فرش پر بیوہ کی خون آلود لاش، جائیداد کے تنازع پر قتل یا کوئی اور وجہ؟
گھر کے فرش سے ایک خاتون کی خون آلود لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ کسی تیز دھار چیز سے خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کا نام چنتامنی منڈل ہے۔ وشوکرما پوجا کے دن صبح یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا میں پیش آیا۔ کیا یہ قتل خاندانی تنازع کی وجہ سے ہوا؟ یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے؟ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خاتون کا گھر کٹوا تھانے کے تحت بادرا گاو¿ں کے گھوش پاڑہ علاقے میں ہے۔ آج صبح پولیس نے گھر سے ان کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے کٹوا اسپتال بھیج دی۔ مقتولہ کے دو رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تفتیش کار ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے ایک حصے کو شبہ ہے کہ خاندانی تنازع کے نتیجے میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، بادرا گھوش پاڑہ کی رہنے والی چنتامنی منڈل کے شوہر کا تقریباً دو سال قبل بیماری کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ بیٹی کی شادی ہوچکی ہے، جبکہ بیٹا روزگار کے سلسلے میں ریاست سے باہر رہتا ہے۔ چنتامنی کا گھر بیٹے کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم سے چلتا تھا۔ ان کے گھر کے بالکل پاس ہی ان کے جیٹھ پرشانت منڈل کا خاندان رہتا ہے۔
تاہم، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چنتامنی دیوی کے اپنے جیٹھ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔
آج صبح کافی وقت گزر جانے کے باوجود چنتامنی نظر نہیں آئیں۔ انہیں نہ دیکھ کر پڑوس کی رہنے والی یمنا منڈل نامی ایک خاتون انہیں بلانے کے لیے ان کے گھر گئیں۔ انہوں نے دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ اندر داخل ہونے پر فرش پر خون آلود لاش پڑی ہوئی نظر آئی۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر پڑوسیوں کو بلایا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس نے دیکھا کہ مقتولہ کے جسم پر کئی زخموں کے نشانات تھے۔ ان کے گلے پر بھی کٹنے کا نشان موجود تھا۔ پولیس نے لاش کے پاس سے ایک بلیڈ بھی برآمد کیا ہے۔ اس کے قریب ہی خاتون کا موبائل فون بھی پڑا تھا۔پولیس کا ابتدائی خیال ہے کہ رات کی تاریکی میں خاموشی سے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے جسم پر زیورات موجود تھے، لیکن زیورات کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔ اسی وجہ سے پولیس کا خیال ہے کہ یہ قتل چوری کے مقصد سے نہیں کیا گیا۔ اس قتل کے پیچھے کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔فی الحال پولیس کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہے۔

کٹوا میں گھر کے فرش پر بیوہ کی خون آلود لاش، جائیداد کے تنازع پر قتل یا کوئی اور وجہ؟...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn