Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شانتی پور سیالدہ لوکل میں وشوکرما پوجا منائی گئی

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

شانتی پور سیالدہ لوکل میں وشوکرما پوجا منائی گئی
شانتی پور سیالدہ لوکل میں وشوکرما پوجا منائی گئی — September 18, 2026
شانتی پور سیالدہ لوکل میں وشوکرما پوجا منائی گئی
پوجا کے منڈپ میں نہیں، کسی کارخانے کی حدود میں بھی نہیں—یہاں دیوتاو¿ں کے معمار وشوکرما کی پوجا چلتی ہوئی ٹرین کے ڈبے میں کی جاتی ہے۔ لوہے کے پہیوں پر چلنے والی جو ٹرین ہر روز ہزاروں لوگوں کو ان کی کام کی جگہ تک پہنچاتی ہے، وشوکرما پوجا کے دن اسی ٹرین کا ڈبہ ایک منفرد مندر بن جاتا ہے۔ ڈاو¿ن شانتی پور-سیالدہ لوکل کے پہلے ڈبے کے دوسرے دروازے کے مستقل مسافروں کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس چلتی پھرتی وشوکرما پوجا نے اس سال اپنی 20ویں سالگرہ میں قدم رکھا ہے۔ دوسری جانب، 29 سال سے دھنباد-ہاوڑہ کول فیلڈ ایکسپریس کے مستقل مسافر بھی اسی طرح وشوکرما پوجا کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں۔
تقریباً 20 سال پہلے صرف 30 مستقل مسافروں کے ساتھ اس پہل کا آغاز ہوا تھا۔ اب اس خاندان کے افراد کی تعداد بڑھ کر 175 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد سے لے کر کاروباری اور ہاکر تک، پیشے الگ الگ ہونے کے باوجود ٹرین کے ڈبے میں ان کا رشتہ ایک خاندان جیسا ہے۔ ان کے روزگار، کام کی جگہ تک پہنچنے اور روزانہ آمدورفت کا ایک اہم سہارا یہی ریلوے لائن ہے۔ اسی لیے وہ وشوکرما کی پوجا بھی اپنی چلتی ہوئی سواری کے گرد ہی کرتے ہیں۔
پوجا کے دن صبح سے ہی شانتی پور اسٹیشن پر سجاوٹ شروع ہو جاتی ہے۔ ڈبے کو پھولوں کی مالاو¿ں اور کیلے کے درختوں سے سجایا جاتا ہے۔ اسٹیشن ماسٹر اور آر پی ایف اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ ٹرین کے چلتے ہی ڈبے کے اندر نذر و نیاز سجانے اور پوجا کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔
رانا گھاٹ میں پجاری پوجا کے لیے بیٹھتے ہیں۔ شیام نگر پہنچنے کے بعد پوجا مکمل ہوتی ہے۔ اس کے بعد بیرا کپور تک پرساد تقسیم کیا جاتا ہے۔ سیالدہ پہنچنے پر مسافر اپنے کام کی جگہوں کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں، لیکن وشوکرما اسی ڈبے میں موجود رہتے ہیں۔ رات کے اختتام پر کارشیڈ میں مورتی اتاری جاتی ہے اور اگلے دن وسرجن کیا جاتا ہے۔ عقیدہ، عقیدت اور روزانہ کے سفر کے رشتے—ان تینوں کے امتزاج سے ہر سال لوہے کے پہیوں پر دوڑتی ہوئی اس ٹرین میں وشوکرما پوجا کا یہ منفرد انداز پای? تکمیل تک پہنچتا ہے۔
دوسری جانب، دھنباد-ہاوڑہ کول فیلڈ ایکسپریس کے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے وشوکرما پوجا ایک الگ ہی جذباتی وابستگی کا نام ہے۔ برسوں تک ایک ہی ٹرین میں سفر کرتے کرتے مسافروں کے درمیان گہرا رشتہ قائم ہوگیا ہے۔ کوئی آسنسول کا ہے، کوئی باراکر کا، کوئی دھنباد کا، تو کوئی درگاپور کا۔ لیکن جیسے ہی سب ٹرین کے ڈبے میں سوار ہوتے ہیں، فاصلے جیسے مٹ جاتے ہیں۔ سب ایک ہی خاندان کے افراد بن جاتے ہیں۔
وشوکرما پوجا سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ مستقل مسافر آپس میں چندہ جمع کرتے ہیں۔ اسی رقم سے پوجا کے تمام انتظامات کیے جاتے ہیں۔ کون کیا کرے گا، پوجا کس طرح منعقد ہوگی، مورتی کہاں رکھی جائے گی—ان تمام معاملات کو لے کر مصروفیات شروع ہوجاتی ہیں۔ پوجا کے دن مخصوص ڈبے میں بھگوان وشوکرما کی مورتی نصب کی جاتی ہے۔ چلتی ہوئی ٹرین میں ہی تمام رسومات کے مطابق پوجا ارچنا کی جاتی ہے۔ سفر کے دوران ہی مستقل مسافر عقیدت کے ساتھ وشوکرما کی پوجا میں شریک ہوتے ہیں۔ پوجا کے بعد پرساد تقسیم کیا جاتا ہے۔ سنجے چٹرجی نامی ایک مسافر نے کہا، ”29 سال سے ٹرین کے اندر اسی طرح وشوکرما کی پوجا ہوتی ہے۔ پوجا کے بعد تمام مسافروں کو پرساد کھلایا جاتا ہے۔ یہ پوجا میل ملاپ کی ایک تقریب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔“

شانتی پور سیالدہ لوکل میں وشوکرما پوجا منائی گئی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn