انڈے پھینکے جانے پر مہوا نے بی جے پی کے آٹھ افراد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا پر انڈے پھینکنے اور انہیں کالے جھنڈے دکھانے کے الزام میں تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کرشن نگر کی رکن پارلیمنٹ مہوا نے ندیہ کے تیہٹہ-1 پنچایت سمیتی کے صدر، نائب صدر سمیت بی جے پی کے کل آٹھ افراد کے خلاف ای میل کے ذریعے تیہٹہ تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اسی بنیاد پر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
بدھ کو مہوا تیہٹہ کے ہاو¿لیا پارک موڑ پر واقع پارٹی دفتر میں لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرنے گئی تھیں۔ الزام ہے کہ ان کے وہاں پہنچنے کی خبر ملنے کے بعد بی جے پی کے کچھ کارکن اور حامی وہاں جمع ہوگئے۔ میٹنگ ختم کرکے جیسے ہی مہوا پارٹی دفتر سے باہر نکلیں، ان کی جانب کالے جھنڈے دکھائے گئے۔ ’گو بیک‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ان پر کچے انڈے پھینکے گئے۔
مہوا نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ مظاہرین کو قابو کرنے کے بجائے پولیس نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا دیا۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد بھی انہیں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔اس معاملے پر مہوا نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپانکر دت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ”دیکھ لیجیے، گولیوں کی طرح انڈے کھا رہی ہوں۔“ دراصل اگست میں مہوا کی تھانے میں حاضری سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس دت نے تبصرہ کیا تھا، ”سیاست میں آنے کے بعد انڈے پھینکے جانے سے ڈر کیوں؟ آزادی کے جنگجوو¿ں نے سینے پر گولیاں کھائی تھیں۔“
بدھ کے اس احتجاج کے بعد بھی مہوا نے اسی حالت میں مزید ایک پارٹی پروگرام میں شرکت کی۔ اسی وقت انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ عوام کا غصہ نہیں بلکہ بی جے پی کی جانب سے منصوبہ بندی کرکے کیا گیا حملہ ہے۔اس کے بعد ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے حکمران جماعت سے وابستہ آٹھ افراد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
انڈے پھینکے جانے پر مہوا نے بی جے پی کے آٹھ افراد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments