Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اے آئی کے ذریعے فرضی لاٹری جیتنے والے بنا کر دھوکہ دہی کا جال! ڈانکونی میں بہار کے پانچ افراد گرفتار

Admin
By Admin
Sep 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

اے آئی کے ذریعے فرضی لاٹری جیتنے والے بنا کر دھوکہ دہی کا جال! ڈانکونی میں بہار کے پانچ افراد گرفتار
اے آئی کے ذریعے فرضی لاٹری جیتنے والے بنا کر دھوکہ دہی کا جال! ڈانکونی میں بہار کے پانچ افراد گرفتار — September 18, 2026
اے آئی کے ذریعے فرضی لاٹری جیتنے والے بنا کر دھوکہ دہی کا جال! ڈانکونی میں بہار کے پانچ افراد گرفتار
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی معلومات تیار کی جاتی تھیں۔ انہی معلومات کے ذریعے بڑے پیمانے پر لاٹری جیتنے کے اشتہارات دیے جاتے تھے۔ اس طرح بہت سے لوگوں کو دھوکہ دے کر بھاری رقم وصول کی جا رہی تھی۔ حال ہی میں پولیس نے لاٹری کے اس جعلی گروہ کا سراغ لگایا۔ سائبر فراڈ کے معاملے میں ہوگلی کے ڈانکونی سے بہار کے پانچ باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اشیا اور دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔
حال ہی میں چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے سائبر کرائم تھانے کی پولیس نے ڈانکونی میں چھاپہ مارا۔ وہاں سوریہ سین نگر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کا تعلق بہار کے نالندہ سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔ الزام ہے کہ ان پانچوں نے ڈنکونی میں بیٹھ کر دھوکہ دہی کے گروہ کا جال بچھا رکھا تھا۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پر لاٹری کے اشتہارات دیتے تھے۔ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان اشتہارات میں اے آئی کے ذریعے مختلف جعلی معلومات استعمال کی جاتی تھیں۔
لاٹری جیتنے کے لالچ میں بہت سے لوگ ان سے رابطہ کرتے تھے۔ اس کے بعد دھوکہ باز ان لوگوں کے نام، پتے، پیشے، بینک اکاو¿نٹ وغیرہ کی تفصیلات لے کر ڈیٹا بیس تیار کرتے تھے۔ جبکہ جن لوگوں کے نام لاٹری جیتنے والوں کے طور پر اعلان کیے جاتے تھے، وہ سب فرضی ہوتے تھے اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے جاتے تھے۔
چندن نگر پولیس کے ڈی سی ڈی ڈی روپانتر سین گپتا نے کہا، ”سائبر جرائم کو روکنے کے لیے اسپیشل ڈرائیو چلائی جا رہی ہے۔ سائبر جرائم کی شکایات کی بنیاد پر ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشان زد علاقوں میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ این سی آر پی پورٹل پر شکایت درج ہونے کے بعد ایک معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ڈانکونی سے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔“
پولیس افسر نے بتایا کہ جعلی معلومات دکھا کر لوگوں سے کہا جاتا تھا کہ فلاں شخص نے انعام جیت لیا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ فرضی ہوتا تھا۔ کبھی جی ایس ٹی، کبھی ٹیکس اور کبھی کسی اور وجہ کا حوالہ دے کر لوگوں سے رقم وصول کی جاتی تھی۔ دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی رقم بہار کے مختلف بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کی گئی۔

اے آئی کے ذریعے فرضی لاٹری جیتنے والے بنا کر دھوکہ دہی کا جال! ڈانکونی میں بہار کے پانچ افراد گرفتار...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn