Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

Admin
By Admin
Sep 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری — September 19, 2026
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس نے اپنے پہلے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار فارورڈ کو دفاعی چیمپئن کے آنے والے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچوں کیلیے منتخب کیا گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا تھا اور اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ ٹورنامنٹ ان کا آخری ہوگا، لیکن جارج جیسس کے پہلے اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ فی الحال قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔


جارج جیسس نے پرتگال کے آنے والے نیشنز لیگ کے مقابلوں کیلیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں روبن ڈیاس، برنارڈو سلوا اور برونو فرنینڈس کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

پرتگال اپنے نیشنز لیگ کے سفر کا آغاز 24 ستمبر کو ویلز کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد ٹیم 27 ستمبر کو ناروے کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ یکم اکتوبر کو ایک اور میچ کیلیے ڈنمارک روانہ ہوگی۔ پرتگال 4 اکتوبر کو ایک بار پھر ناروے سے مدمقابل ہوگا۔

جارج جیسس نے پہلے ہی یہ واضح کیا تھا کہ قومی ٹیم میں اب بھی کرسٹیانو رونالڈو کیلیے جگہ موجود ہے۔ انہوں نے اب اپنے پہلے اسکواڈ میں رونالڈو کو شامل کر کے اس بیان کو سچ ثابت کر دیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس نے اپنے پہلے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn