Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

کیرلم کے تریشور میں دردناک سڑک حادثہ، تمل ناڈو کے 8 طلباء کی موت

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

TYPHOON SAUDEL KE BAAD NINGDE MEIN ZABARDAST BAARISH, SADKEIN DOOBI

کیرلم کے تریشور میں دردناک سڑک حادثہ، تمل ناڈو کے 8 طلباء کی موت
کیرلم کے تریشور میں دردناک سڑک حادثہ، تمل ناڈو کے 8 طلباء کی موت — September 05, 2026
کیرلم کے ضلع تریشور میں ہفتے کے روز درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار کھڑی لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر کے مطابق مہلوکین تمل ناڈو کے طلباء بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ آدھی رات میں پنامبیکُنّو سینٹر کے قریب پیش آیا۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور ایک ایک حصے ٹوٹ کر چاروں طرف بکھر گئے، جبکہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ کار میں سوار طلباء کو باہر نکالنے کے لیے گاڑی کو کاٹ کر کھولنا پڑا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق کار میں سوار افراد تمل ناڈو کے ڈنڈی گل کے ایک انجینئرنگ کالج کے طلباء تھے۔ کیرلم پولیس کے مطابق فی الحال مزید معلومات کا انتظار ہے۔ کار گرووایور کی طرف سے کوڈُنگَلور جا رہی تھی، تبھی وہاں ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق لاری اسی سمت میں کھڑی تھی، جہاں سڑک کا کام چل رہا تھا۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اہلکاروں اور پولیس نے بری طرح تباہ شدہ کار سے متاثرین کو باہر نکالنے کے لیے راحت رسانی کا کام انجام دیا۔

کار میں سوار 2 طلباء کو بچانے کے لیے فائر فائٹرز کو گاڑی کا ملبہ کاٹ کر انہیں باہر نکالنا پڑا۔ گاڑی میں سوار 7 لوگوں کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی، جبکہ ایک طالب علم کی اسپتال میں موت ہوئی۔ یہ حادثہ تریشور میں این ایچ 66 پر ہوا۔ فی الحال پولیس طلباء کی شناخت اور ان کے گھر والوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ ان سبھی کی لاشیں اہل خانہ کے حوالے کی جا سکیں۔

کیرلم کے ضلع تریشور میں ہفتے کے روز درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار کھڑی لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn