Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکیوں کی ہلاکتیں تسلیم کر لیں، تعداد بھی بتا دی

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکیوں کی ہلاکتیں تسلیم کر لیں، تعداد بھی بتا دی
ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکیوں کی ہلاکتیں تسلیم کر لیں، تعداد بھی بتا دی — September 05, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ ایران جنگ کو جنگ نہیں کہتے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایران سے جنگ کو فوجی تنازع کہتا ہوں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے معمولی بات ہے کوئی بڑی چیز نہیں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے چھوٹے آلووں جیسا یعنی معمولی بات ہے، کوئی بڑی چیز نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کارروائی کی اور ہم نے ایران میں بھی کارروائی کی، وینزویلا میں کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن ایران میں کارروائی میں ہمارے 18 افراد ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا کہ ہم وقفے وقفے سے حملے کرتے ہیں، اس وقت جنگ نہیں لڑ رہے کوئی لڑائی نہیں ہو رہی، ہم بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمارا کنٹرول بہت مضبوط ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn