Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے والا ملزم گرفتار

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے والا ملزم گرفتار
پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے والا ملزم گرفتار — September 05, 2026
کینیڈین شہر اسکاربورو میں پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی رہائش گاہ کے باہر ان کی گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ٹورنٹو پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ٹورنٹو پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے میں ملوث چوبیس سالہ روشوِن کرافٹن کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مختلف فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم کو آئندہ منگل یعنی آٹھ ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے ٹورنٹو پولیس کی فوری اور موثر کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گی۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں واقع محترمہ سلمیٰ زاہد کے گھر کے باہر پیش آیا تھا، جہاں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ پولیس کی جانب سے دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کیس کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

کینیڈین شہر اسکاربورو میں پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی رہائش گاہ کے باہر ان کی گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ٹورنٹو پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn