Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بہار: پٹنہ سمیت 18 اضلاع میں سیلاب، 6.65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

بہار: پٹنہ سمیت 18 اضلاع میں سیلاب، 6.65 لاکھ سے زائد افراد متاثر
بہار: پٹنہ سمیت 18 اضلاع میں سیلاب، 6.65 لاکھ سے زائد افراد متاثر — September 05, 2026
بہار میں سیلاب کا اثر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ ضلع کے 9 بلاکس کی تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔ پانی کی سطح بڑھنے کے ضلع انتظامیہ نے راحت اور بچاؤ کا کام تیز کر دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے 8 کمیونٹی کچن شروع کیے ہیں، اب تک تقریباً 5900 لوگوں کو کھانا کھلایا جا چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ضرورتوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کے 18 اضلاع میں سیلاب کا پانی پھیل چکا ہے، جس کی وجہ سے 6.65 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کو راحتی کیمپوں اور کمیونٹی کچن کے ذریعہ کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ بہار میں گنگا، گنڈک اور پُنپُن سمیت 9 ندیاں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ دریاؤں کی سطح آب بڑھنے سے انتظامیہ کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے۔ دریا کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں خصوصی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

گنگا سمیت مختلف دریاؤں کی سطح آب اور پشتوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیمیں مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ کہیں پشتے پر دباؤ بڑھنے یا پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جاسکے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے لیے 27 ایس ڈی آر ایف اور 9 این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ان ٹیموں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی توجہ فی الحال متاثرہ لوگوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں کھانے سمیت ضروری سہولیات فراہم کرنے پر ہے۔

بہار میں سیلاب کا اثر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ ضلع کے 9 بلاکس کی تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn