Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک
نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک — September 05, 2026
نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی ریاست ریورز میں پائپ لائن سے مبینہ طور پر پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ماحولیاتی تنظیم ’یوتھ اینڈ انوائرنمنٹل ایڈووکیسی سینٹر‘ کے مطابق کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ 100 سے زیادہ افراد رات کے اندھیرے میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اوکریکا کے علاقے اوکاری جیٹی پہنچے تھے، جہاں وہ پائپ لائن سے نکلنے والا ریفائن شدہ پیٹرول جمع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ افراد کی درست تعداد معلوم کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زہریلا دھواں سانس میں جانے کے بعد گر گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ لوگ بونی دریا میں جا گرے جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نائیجیریا میں پائپ لائنوں سے تیل چوری کئی دہائیوں سے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جرائم پیشہ گروہ پائپ لائنوں میں سوراخ کرکے خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات نکالتے ہیں اور انھیں کشتیوں یا ٹینکوں میں منتقل کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں یا غیر قانونی ریفائنریوں تک پہنچاتے ہیں۔

ریورز ریاست جنوبی نائجر ڈیلٹا کے علاقے میں واقع ہے، جہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

’یوتھ اینڈ انوائرنمنٹل ایڈووکیسی سینٹر‘ کے مطابق اس کے رضاکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ اوکریکا میں کچھ افراد ’انڈوراما فیول‘ نامی ایندھن سے نکلنے والا دھواں سانس میں جانے کے باعث ہلاک ہوئے۔ یہ ریفائن شدہ پیٹرول کی ایک قسم ہے۔

نائیجیریا کی سکیورٹی اینڈ سول ڈیفنس کور نے عوام اور میڈیا سے کہا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق صرف تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں۔ ادارہ دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ادارے نے پائپ لائنوں سے تیل چوری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں انسانی جانوں، ماحول اور ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہیں۔

ماحولیاتی کارکن بھی طویل عرصے سے تیل چوری کو نائیجیریا میں ماحولیاتی آلودگی اور نقصان کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے رہے ہیں۔

حکومت نے حالیہ برسوں میں ملک میں تیل چوری کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی ریاست ریورز میں پائپ لائن سے مبینہ طور پر پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn