Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے، قالیباف

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHAGALPUR MEIN GANGA KE TEZ BAHAV MEIN SAMA GAYA 100 SAAL PURANA DURGA MANDIR

ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے، قالیباف
ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے، قالیباف — September 05, 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سےمتعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سیکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی طویل عرصے سے ایران وکالت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سیکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جسکی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو۔ ایران اس کے لیے تیار ہے۔

قالیباف نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کریں۔

یاد رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کے لیے نیا ڈھانچہ قائم کرنے کیلیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا تھا۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے بدھ کو ہوئی ملاقات میں صدر شی نے کہا تھا کہ مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سیکیورٹی قائم کی جائے۔

انہو ں نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی کے لیے داخلی عناصر شروع کیے جائیں۔مربوط نقطہ نظر اپنایا جائے، ترقی کی بنیادیں مضبوط کی جائیں اور بین الاقوامی رابطے بڑھائے جائیں۔

صدر شی نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے باسی اپنے امور کے خود مالک بنیں اور بیرونی مداخلت مسترد کردیں۔چین امن اور استحکام کے لیے ایسے ڈائیلاگ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سےمتعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn