Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

امریکا نے حزب اللہ سے مبینہ تعلق پر تین لبنانی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا نے حزب اللہ سے مبینہ تعلق پر تین لبنانی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں
امریکا نے حزب اللہ سے مبینہ تعلق پر تین لبنانی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں — November 19, 2026
امریکا نے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مبینہ تعلق پر تین لبنانی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں، امریکی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں، پابندیوں میں لبنانی شہری عفیف چومان، حسن کیچن اور ابراہیم کیچن شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں لبنانی شہریوں پر حزب اللہ کی مالی اور عملی معاونت کا الزام ہے۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں قائم سنکاری گولڈ کمپنی پر بھی پابندیاں لگا دی گئیں، سنکاری گولڈ ترکیہ میں سونے، زیورات اور قیمتی دھاتوں کی تجارت کرتی ہے، یہ کمپنی لبنانی شہری حسن کیچن کے زیر کنٹرول ہے۔

نئی پابندی فہرست میں کسی ترک شہری کو پابندیوں کا نشانہ نہیں بنایا گیا، لبنان کی گولڈ گلوبل کمپنی کو بھی حزب اللہ سے تعلق کے الزام میں پابندیوں کا سامنا ہے۔

امریکا نے لبنان کی فلاحی تنظیم وا تعاون کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا، فلاحی تنظیم وا تعاون امداد کی آڑ میں حزب اللہ کی مدد کرتی تھی، لبنانی شہری عفیف چومان اس تنظیم کا بانی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ حسن اور ابراہیم کیچن ایران سے حزب اللہ کو رقوم پہنچاتے تھے، پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور اداروں کے امریکا میں اثاثے منجمد ہوں گے، امریکی شہریوں اور اداروں کو پابندیوں میں شامل افراد سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکا نے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مبینہ تعلق پر تین لبنانی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں، امریکی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں، پابندیوں میں لبنانی شہری عفیف چومان،...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn