Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کے سمپوزیم کے لیے مرکز کے زیرِ انتظام کولکاتا کے ثقافتی مرکز نے بکنگ منسوخ کر دی

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کے سمپوزیم کے لیے مرکز کے زیرِ انتظام کولکاتا کے ثقافتی مرکز نے بکنگ منسوخ کر دی
سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کے سمپوزیم کے لیے مرکز کے زیرِ انتظام کولکاتا کے ثقافتی مرکز نے بکنگ منسوخ کر دی — November 19, 2026
سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کے سمپوزیم کے لیے مرکز کے زیرِ انتظام کولکاتا کے ثقافتی مرکز نے بکنگ منسوخ کر دی
اب یہ پروگرام اے جے سی بوس روڈ پر واقع پرمود داس گپتا میموریل ٹرسٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے کولکاتا کے ایسٹرن زونل کلچرل سینٹر (EZCC) نے سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ پروگرام کے لیے کی گئی ہال کی بکنگ منسوخ کر دی ہے۔ یہ منسوخی 22 نومبر کو ہونے والے پروگرام سے محض پانچ دن قبل کی گئی۔
اب یہ پروگرام اے جے سی بوس روڈ پر واقع پرمود داس گپتا میموریل ٹرسٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کا قیام 2024 میں انتقال کر جانے والے سابق راجیہ سبھا رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی یاد میں کیا گیا تھا۔ فاو¿نڈیشن نے اسی سال جولائی میں EZCC کا ہال بک کیا تھا اور اس کے لیے رقم بھی ادا کر دی تھی۔
رپورٹوں کے مطابق، EZCC کے ڈائریکٹر نے 16 نومبر کو ایک ای میل کے ذریعے فاو¿نڈیشن کو اس فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے صرف ”ناگزیر حالات“ کا حوالہ دیا، لیکن اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ یہ ای میل 22 نومبر کو ہونے والے پروگرام سے پہلے بھیجی گئی تھی۔ فاو¿نڈیشن کی جانب سے منسوخی کی وجہ پوچھے جانے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
مغربی بنگال کے گورنر آر این روی EZCC کے چیئرمین ہیں۔ایک روزہ اس سمپوزیم میں نوجوان سماجی کارکنوں آئیشے گھوش، دیپ سیتا دھر اور ساکھی کے ساتھ ایک مباحثہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سامراجیت کے موضوع پر ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ماہرِ معاشیات پربھات پٹنائک، دانشور مالنی بھٹاچاریہ، ہندوستان میں کیوبا کے سفیر خوان کارلوس مرسان ایگوئیلیرا اور ناول نگار مکل کیشون بھی اپنے خیالات پیش کریں گے۔
پہلے مباحثے کی نظامت دی وائر کی ایڈیٹر سیما چشتی کریں گی۔ وہ فاو¿نڈیشن کی سکریٹری بھی ہیں۔ جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری ایم اے بیبی کریں گے۔
دن کے ابتدائی حصے میں 160 سے زائد امیدواروں میں سے منتخب کیے گئے نو نوجوان محققین سامراجیت کے نئے دور کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔
فاو¿نڈیشن نے ایک بیان میں کہا، ”فاو¿نڈیشن نے خود کو ان نظریات اور اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے وقف کیا ہے جنہیں سیتارام یچوری نے پورے جذبے کے ساتھ اپنایا اور ان کے لیے جدوجہد کی۔ پارلیمنٹ کے ایوان سے لے کر اقتدار کے ایوانوں، علمی حلقوں، تعلیمی اداروں اور مزدوروں و کسانوں کے درمیان سڑکوں تک انہوں نے ان نظریات کے لیے جدوجہد کی۔“

سیتارام یچوری فاو¿نڈیشن کے سمپوزیم کے لیے مرکز کے زیرِ انتظام کولکاتا کے ثقافتی مرکز نے بکنگ منسوخ کر دی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn