Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

فائر بریگیڈ کے معائنے میں ابھیشیک کے دفتر کو ’فیل‘ قرار، رپورٹ عدالت میں جمع ہوگی

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

فائر بریگیڈ کے معائنے میں ابھیشیک کے دفتر کو ’فیل‘ قرار، رپورٹ عدالت میں جمع ہوگی
فائر بریگیڈ کے معائنے میں ابھیشیک کے دفتر کو ’فیل‘ قرار، رپورٹ عدالت میں جمع ہوگی — November 19, 2026
فائر بریگیڈ کے معائنے میں ابھیشیک کے دفتر کو ’فیل‘ قرار، رپورٹ عدالت میں جمع ہوگی
کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر فائر بریگیڈ کے افسران ابھیشیک بنرجی کے کیمک اسٹریٹ واقع دفتر پہنچے۔ ان کے ساتھ کیمک اسٹریٹ تھانے کی بھاری پولیس فورس بھی موجود تھی۔ افسران نے پورے دفتر میں آگ بجھانے کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ فائر بریگیڈ کے افسران کی رائے ہے کہ اب بھی کئی خامیاں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
ترنمول میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد کیمک اسٹریٹ پر واقع ابھیشیک کے دفتر سے بل بورڈ ہٹانے کے لیے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے افسران پہنچے تھے۔ اس معاملے کو لے کر کشیدگی انتہائی بڑھ گئی۔ ابھیشیک کے حامیوں اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔ اس واقعے کے بعد شدید کشیدگی کے درمیان فائر بریگیڈ کی ٹیم کیمک اسٹریٹ کے دفتر پہنچی۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے چھت سے لے کر تہہ خانے تک ہر جگہ کا معائنہ کیا۔
اس کے بعد فائر بریگیڈ نے کیمک اسٹریٹ کی عمارت کے مالک کو نوٹس بھیجا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ابھیشیک کے دفتر میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ اس لیے دفتر کو فوری طور پر خالی کرنا ہوگا۔
اس کے بعد مالک مکان کی جانب سے ابھیشیک کے دفتر کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے اس نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے ممتا ترنمول نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس کرشنا راو¿ کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔
ہائی کورٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ ضرورت پڑنے پر فائر بریگیڈ کے افسران کیمک اسٹریٹ پر واقع ابھیشیک کے دفتر کا دوبارہ معائنہ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے پہلے نوٹس دینا لازمی ہوگا۔ نوٹس میں یہ بھی بتانا ہوگا کہ فائر بریگیڈ کے افسران کس تاریخ کو دفتر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
اسی کے مطابق فائر بریگیڈ نے ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر جا کر نوٹس دیا۔ اس میں بتایا گیا کہ جمعرات کو فائر بریگیڈ کی ٹیم ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ واقع دفتر کا معائنہ کرے گی۔ اس کے مطابق آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ کے قریب افسران ابھیشیک کے دفتر پہنچے۔ انہوں نے دفتر کی چھت سے لے کر تہہ خانے تک آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ اب بھی کئی مقامات پر خامیاں موجود ہیں۔

فائر بریگیڈ کے معائنے میں ابھیشیک کے دفتر کو ’فیل‘ قرار، رپورٹ عدالت میں جمع ہوگی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn