Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

غنی خان کے بھائی ابو ناصر کا انتقال، شجاع پور سے دو مرتبہ کانگریس کے رکنِ اسمبلی رہنے والے ’لیبو بابو‘ ترنمول کانگریس میں بھی ہوئے تھے شامل

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غنی خان کے بھائی ابو ناصر کا انتقال، شجاع پور سے دو مرتبہ کانگریس کے رکنِ اسمبلی رہنے والے ’لیبو بابو‘ ترنمول کانگریس میں بھی ہوئے تھے شامل
غنی خان کے بھائی ابو ناصر کا انتقال، شجاع پور سے دو مرتبہ کانگریس کے رکنِ اسمبلی رہنے والے ’لیبو بابو‘ ترنمول کانگریس میں بھی ہوئے تھے شامل — November 19, 2026
غنی خان کے بھائی ابو ناصر کا انتقال، شجاع پور سے دو مرتبہ کانگریس کے رکنِ اسمبلی رہنے والے ’لیبو بابو‘ ترنمول کانگریس میں بھی ہوئے تھے شامل
2009 میں ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد 2011 کے اسمبلی انتخابات میں بھی انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر سوجاپور اسمبلی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2015 میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ گزشتہ چند برسوں سے وہ سیاست میں سرگرم نہیں تھے۔
مالدہ کے سینئر سیاست داں اور اے بی اے غنی خان چودھری کے بھائی ابو ناصر خان چودھری کا انتقال ہو گیا۔ مالدہ کے سوجاپور اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ سابق رکنِ اسمبلی رہنے والے ’لیبو بابو‘ کے نام سے سیاسی حلقوں میں کافی مشہور تھے۔ جمعرات کی صبح نیو ٹاو¿ن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی عمر 92 سال تھی۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے عمر رسیدگی کے باعث مختلف مسائل سے دوچار تھے۔
غنی خاندان کے رکن ابو ناصر نے خاندانی روایت کے مطابق کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم بعد میں وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ چند برسوں سے وہ سیاست میں سرگرم نہیں تھے اور تقریباً عوامی منظرنامے سے دور ہو گئے تھے۔
غنی خاندان کی رکن اور سوجاپور کی اس وقت کی کانگریس رکنِ اسمبلی موسم بے نظیر نور 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں مالدہ شمالی حلقے سے کامیاب ہوئی تھیں۔ ان کے استعفیٰ کے بعد اسی سال سوجاپور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ابو ناصر خان چودھری نے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔
2011 کے اسمبلی انتخابات میں بھی وہ سوجاپور حلقے سے دوبارہ منتخب ہوئے۔ تاہم دوسری مرتبہ رکنِ اسمبلی بننے کے بعد ہی کانگریس کے ساتھ ان کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ 2015 میں ابھیشیک بنرجی کے ہاتھوں انہوں نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ 2016 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے انہیں سوجاپور حلقے سے امیدوار بنایا تھا، لیکن وہ اپنے ہی خاندان کے رکن اور کانگریس امیدوار ایشا خان چودھری سے ہار گئے۔ اس کے بعد انہیں سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ نہیں دیکھا گیا۔
غنی خان کا انتقال 2006 میں ہوا تھا۔ اسی سال اپریل میں غنی خان کے ایک اور بھائی اور مالدہ جنوبی کے سابق کانگریس رکنِ پارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری کا انتقال ہوا تھا، جو ’ڈالو بابو‘ کے نام سے مشہور تھے۔ اب رواں سال نومبر میں غنی خان کے ایک اور بھائی ابو ناصر بھی انتقال کر گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیبو بابو کی میت مالدہ کے کوتووالی واقع آبائی گھر لے جائی جا رہی ہے۔ وہیں خاندانی قبرستان میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
’لیبو بابو‘ کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر ادھیر چودھری نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا، ”مالدہ کے تاریخی کوتووالی خاندان کے اہم رکن لیبو دا کے ساتھ میرے طویل عرصے سے سیاسی اور ذاتی تعلقات تھے۔ ان کے انتقال سے کانگریس خاندان نے ایک تجربہ کار سرپرست کو کھو دیا ہے۔“ابو ناصر کے بھتیجے ایشا نے کہا، ”چچا کے انتقال سے ہم غمزدہ اور صدمے میں ہیں۔“
ابو ناصر نے 1951 میں مالدہ کالج سے میٹرک اور 1956 میں اسی کالج سے گریجویشن مکمل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ بیرونِ ملک چلے گئے۔ 1965 میں انہوں نے لیورپول یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی تعلیم مکمل کی اور 1976 میں انگلینڈ کی یونیورسٹی آف لیسٹر سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ 1986 میں انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی زیورخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔

غنی خان کے بھائی ابو ناصر کا انتقال، شجاع پور سے دو مرتبہ کانگریس کے رکنِ اسمبلی رہنے والے ’لیبو بابو‘ ترنمول کانگریس میں بھی ہوئے تھے شامل...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn